
سلطنت عثمانیہ کی تاریخ پر مبنی مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار نبھانے والے اداکار پاکستان پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سال دوہزار بیس میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والاترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے اصل کردار اینگن آلتان لاہور پہنچ گئے ہیں،ترک سفارتخانے نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ارطغرل کی لاہور ایئرپورٹ کی تصویر جاری کردی…
#ErtugrulGazi (Diriliş Ertuğrul) lead actor/hero Mr. Engin Altan Düzyatan just landed at Lahore Airport for a short visit to Pakistan at the invitation of a private business company. Join us to welcome him. #PakistanWelcomesErtugrul#VisitPakistan
— Pakistan in Turkey (@PakTurkey) December 10, 2020
@eadksk pic.twitter.com/AhnXowXNRc
اینگن آلتان نجی کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے مختصر دورے پرلاہور پہنچے، جہاں ان کا کاروباری کمپنی کے مالک نے بھاری سیکیورٹی کے ساتھ خود استقبال کیا۔
اس سے قبل سولہ ستمبر کو ’ارطغرل غازی کے معروف اداکار جاوید جیتن گُنیر (دوآن ایلپ) پاکستان پہنچے تھے، تُرک اداکار جاوید جیتن گُنیر نے اپنے مداحوں کو پاکستان پہنچنے کی اطلاع فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے دی تھی، جہاں انہوں نے اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر شیئر کی جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر ایک موسیقی پروگرام کی ویڈیو بھی اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گڈ مارننگ اسلام آباد۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال وزیراعظم عمران خان نے مشہور ترک سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت کی تھی ، سیریل پاکستان میں نشر کرنے کا مقصد قوم کواسلامی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے۔
تاہم ارطغرل غازی نے پاکستان میں اپنے آغاز کے ساتھ ہی کامیابی کے تمام ریکارڈز کو پاش پاش کیا، اس کی ہر قسط کو لاکھوں افراد دیکھ رہے ہیں، یہی نہیں ڈرامے میں کردار ادا کرنے والے ترک فنکاروں کے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد بھی لاکھوں تک جاپہنچی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34gCtD9
0 comments: