
حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریکٹ مومنٹ(پی ڈی ایم) کا فیصلہ کن معرکہ آج لاہورمیں ہوگا جس کیلئے اپوزیشن اتحاد نے گریٹر اقبال پارک میں پنڈال سجا لیا ہے۔ اسٹیج کیلئے کنٹینر پہنچا دیئے گئے۔ ساوَنڈ سسٹم اور کرسیاں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔ لاہور کی انتظامیہ نے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ پی ڈی ایم جماعتوں کے کارکن…
قائدین کیلئے80 فٹ لمبا اور بیس فٹ چوڑا اسٹیج تیارکیا گیا ہے۔ پنڈال میں کارکنان کے لیے بڑی تعداد میں کرسیاں جبکہ لائیٹس اور جنریٹر بھی لگا دیئےگئے ہیں۔
پیپلزپارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو کیلئے بم پروف کنٹینر تیار کیا ہے۔ پنڈال کی سیکیورٹی کی ذمہ داری جمیعت علمائے اسلام کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے ذمے ہے۔
منتظمین نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ قومی شناختی کارڈ اور موسم کی شدت سے بچنے کیلئے گرم کپڑے ہمراہ رکھیں۔ توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سے اجتناب کریں۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نوازکا کہنا ہے آج ہرحال میں مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا۔ جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کرلیں، عوام ضرور باہر آئیں گے۔
گریٹر اقبال پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم اب عمران خان کو این آراو نہیں دے گی۔
پولیس کی جانب سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو کو تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
الرٹ کے مطابق پی ڈی ایم سے منسلک سینئر سیاسی قیادت کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ نیکٹا نے ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر اور سخت بنایا جائے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2W6yggC
0 comments: