Saturday, December 5, 2020

ہم نے عوامی خدمت کی وہ سیاست کی ہے جس پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم یقین رکھتی ہے، شاہ محمود قریشی

ہم نے عوامی خدمت کی وہ سیاست کی ہے جس پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم یقین رکھتی ہے، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے انصاف دہلیز پر مہیا کرنے کا وعدہ سٹیزن پورٹل سے پورا کردیا۔

وزیر اعظم سٹیزن پورٹل کے دو سال مکمل ہونے پر اپنے ایک تہنیتی پیغام میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے عوامی خدمت کی وہ سیاست کی ہے جس پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے انصاف دہلیز پر مہیا کرنے کا وعدہ سٹیزن پورٹل سے پورا کیا یہ وہ تبدیلی ہے جس کا وعدہ وزیر اعظم اور تحریک انصاف نے کیا تھا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ وزارت خارجہ نے شکایات کے ازالے پر بہترین کارکردگی دکھائی، وبا کے دوران ہم نے پاکستانیوں کی معاونت کے لیے کرائسز سینٹر قائم کیا۔

انہوں نے کہا کہ واپسی کے منتظر لاکھوں تارکین کو واپس وطن لانے میں بھرپور معاونت کی گئی اور ہمارے سفیروں نے بھی دل کھول کر پاکستانی کمیونٹی سے پورا تعاون کیا۔

شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ پاکستانی کمیونٹی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغامات کے ذریعے تعریف کی، وزارت خارجہ نے پھر ثابت کیا کہ اگر لگن سچی ہو تو کامیابی ضرور ملتی ہے، انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ اور وزارت خارجہ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JQSrfP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times