
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ ریلوے اس وقت اس حالت میں نہیں کہ حکومت اسے چلا سکے، اگر اس کی نجکاری نہ کی گئی تو اسٹیل مل کی طرح اسے بھی بند کرنا پڑے گا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ اسٹیل ملز کی طرح ملک کے ریلوے نظام کا بھی برا ہے، اگر یہی نظام چلتا رہا تو پاکستان اسٹیل ملز کی طرح ریلوے کو بھی بند کرنا پڑجائے گا، بحیثیت وزیر کہہ رہا ہوں، ریلوے کو ہم نہیں چلاسکتے۔
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ایسا ہی رہا تو اسٹیل ملز کی طرح ریلوے کو بند کرنا پڑے گا۔ جو کام ہم خود نہیں کرسکتے وہ آؤٹ سورس کردیں گے،شیخ رشید اپنے دور میں کافی چیزیں پائپ لائن میں ڈال گئے۔
ان کی طرح کام نہیں کرسکتا مگر کوشش ضرور کروں گا۔
پریس کانفرنس میں اپوزیشن کے استعفوں بارے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہہ اگر اپوزیشن استعفی دیدیے تو ختم دلواؤں گا،سینیٹ میں مٹن اور بریانی کی دیگیں تقسیم کروں گا،
اور ان کے استعفی فوری منظور کروا لوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 1974 کے بعد اب 46 سال بعد ریلوے کا سفر کیا، ریلوے کے حالات خراب ہیں، مسافر نے بتایا آج آپ کے آنے کی وجہ سے ٹرین وقت پر ملی ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2J51t8O
0 comments: