Sunday, December 20, 2020

خاتون کا نشے میں کانسٹیبل پر تشدد

خاتون کا نشے میں کانسٹیبل پر تشدد

گزشتہ روز لاہور کے پوش علاقے میں ایک نشے میں دھت خاتون کی جانب سے مرد کانسٹیبل پر تشدد کے واقعے پر سی سی پی او لاہور نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ نشے میں دھت ایک خاتون نے مرد کانسٹیبل اور اے ایس آئی سے بدتمیزی کی اور ان کے ساتھ گالم گلوچ کیا ۔
خاتون نے نہ صرف ان سے بدتمیزی کی بلکہ اس نے کانسٹیبل پر تشدد بھی کیا۔

اس حوالے سے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی کینٹ سے وقوعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان کے مطابق خاتون کی طرف سے بدتمیزی اور تشدد کرنے کے باوجود کانسٹیبل نے صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا۔

پولیس سے بدتمیزی کا واقعہ پوش علاقے کے ایک ہوٹل کے باہر ہوا، ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے بھی پولیس سے بدتمیزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا نہ صرف مطالبہ کیا گیا بلکہ تعاون کی یقین دھانی بھی کروائی گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3pcByv8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times