Saturday, December 19, 2020

جاسوس سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں لانچ

جاسوس سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں لانچ

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنی’اسپیس ایکس‘ نے خلا میں جاسوس راکٹ کامیابی سے لانچ کر دیا ہے۔ اس راکٹ کو پہلے بھی دو بار استعمال کیا گیا تھا۔ این آر او ایل -108 نامی اس سیٹلائٹ کو فالکن 9 راکٹ کے ذریعے لانچ کیا۔ اسپیس ایکس کمپنی کیلئے یہ بھی ایک اعزاز ہے کہ پہلے سے…

خلا میں جاسوسی کیلئے لانچ کیے گئے سیٹلائٹ کے مقاصد اور دیگر معلومات خفیہ رکھی گئی ہیں۔ مذکورہ راکٹ کو اس سے پہلے بھی استعمال کیا گیا تھا۔

اس سیٹلائٹ کو لانچ کرنے میں اس دلچسپ بات یہ ہے کہاسپیس ایکس نے پرواز سے قبل اپنے راکٹ کی ٹیسٹ فلائٹ بھی نہیں کی۔ عام طور کسی بھی سیٹلائٹ کو لانچ کرنے سے پہلے9 مراحل کے ٹیسٹ مکمل کرنے پڑتے ہیں۔

امریکا کا ادارہ این آر او خلا میں جاسوسی کے لیے مصنوعی سیارے بھیجنے کا نگران ہے۔ اور اس سال کے شروع میں بھی ایک خلائی سیٹلائٹ بھیجا گیا تھا۔

خلا میں صرف این آر او کے چھوڑے ہوئے ہی 49 سیٹلائٹس موجود ہیں۔ مجموعی طور پر امریکا اب تک خلا میں اپنے 154 فوجی سیٹلائٹس بھیج چکا ہے۔

جاسوس مصنوعی سیارے عام طور پر ان مق‍اصد کے لیے بھی استعمال کیے جاتے ہیں کہ وہ لاکھوں کی تعداد میں موبائل فونز کے ذریعے بھیجی جانے والی معلومات کا پتا چلا سکیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38nLuv1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times