Wednesday, December 2, 2020

کورونا ویکسین منظور،حکومت نے استعمال کی اجازت دے دی

کورونا ویکسین منظور،حکومت نے استعمال کی اجازت دے دی

برطانوی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔میڈیسن اینڈ ہیلتھ کئیر پروڈکشن ریگولیٹری نے ویکسین کی منظوری دی جو اگلے ہفتے سے دستیاب ہوگی۔ فائزر اور بائیوٹیک کی تیار کردہ ویکسین کی پہلی فراہمی 7 سے 9 دسمبر کے درمیان ہوگی۔

برطانیہ نے4 کروڑ خوراکوں کا آرڈر دیا تھا جو 20 لاکھ افراد کیلئے کافی ہوں گی۔ سب سے پہلے ان لوگوں کو خوراک دی جائے گی جن کو اشد ضرورت ہے۔

برطانیہ میں کورونا ویکسین بوڑھے افراد سے پہلے موٹاپے کا شکار شہریوں کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی ہدایات کے مطابق موٹاپے کا شکار افراد کورونا وائرس سے شدید متاثر ہو سکتے ہیں اور ایسے افراد کی کورونا سے موت کے امکانات دگنے ہیں۔

ویکسین کی پہلی کھیپ میں ایک کروڑ خوارکیں برطانوی حکومت کے حوالے کی جائیں گی۔ یہ دنیا کی پہلی ویکسین ہے جو کم سے کم وقت10 ماہ میں تیار ہوئی۔

اس ویکسین کے95 فیصد نتائج درست آئے ہیں۔ برطانیہ کے ہیلتھ سیکرٹری نے کہا ہے کہ ہم ویکسین عوام تک پہنچانے کیلئے پہلے ہی تیاری کر رکھی ہے۔

برطانیہ میں 16 لاکھ 43 ہزار کورونا کیسز اور59ہزار51 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33vwbz1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times