
امریکی سینٹ کی سینئر رکن جین شاہین نے خطے میں پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اہم اتحادی ہے، نومنتخب صدر جوبائیڈن پاکستان کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے امور خارجہ کی سینئر رکن جین شاہین نے خطے میں مملکت خداداد پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن پاکستان کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
جین شاہین نے کہا کہ پاکستان خطے میں امریکا کا اہم اتحادی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے قابل قدر کردار ادا کیا، نو منتخب امریکی جوبائیڈ کا جلد وزیراعظم عمران خان سے رابطہ ہوگا۔
امور خارجہ کمیٹی کی سینئر رکن جین شاہین ان خیالات کا اظہار اور پاکستان کی خدمات کا اعتراف دیموکریٹک رہنما طاہر جاوید و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ویبنار میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gPgyb9
0 comments: