Thursday, December 24, 2020

وزیراعظم عمران خان کا مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد

وزیراعظم عمران خان کا مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد

وزیراعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر وزیراعظم عمران خان نے بالخصوص پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کرونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے مسیحی شہریوں کو کرسمس کی ڈھیروں خوشیاں مبارک۔ کرونا وبا (COVID-19) کے حوالے سےمجوزہ احتیاطی تدابیر (SOPs) ملحوظِ خاطر رکھیں اور محفوظ رہیں‘۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسیحی برادری کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منارہی ہے، ملک کے بیشتر گرجا گھروں میں کرونا ایس او پیز کے ساتھ عبادات کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

 

پاکستان کے مختلف شہروں میں کرسمس کے حوالے سے منعقد کی جانے والی دعائیہ تقریبات میں مسیحی برادری نے ملکی ترقی اور خوشحالی اور استحکام کے لیے دعائیں بھی مانگیں۔

کرسمس کے تہوار پر گرجا گھروں کو برقی قمقموں اورپھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل مسیحی براداری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین اور بچوں نے کرسمس کے حوالے سے خریداری بھی کی۔

اس موقع پر نت نئے انداز ، رنگوں اور ڈیزائنوں کے کیکس، چاکلیٹس اور کنڈیز بھی تیار کرلی گئیں ہیں، مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ کرسمس خوشیوں کا تہوار ہے۔ یہ امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے، میٹھا کھانے سے خوشی کا احساس دوبالا ہوجاتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ppTT8u

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times