Sunday, December 20, 2020

“31 دسمبر آکر گزرجائے گی، عثمان بزدار

“31 دسمبر آکر گزرجائے گی، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کے استعفوں پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اکتیس دسمبر آئےگی اور گزر جائے گی، استعفے جیبوں میں رہ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کے نا آسودہ ارمانوں پر اوس پڑچکی ہے، یہ عناصر جتنی مرضی منت ترلے کرلیں،…

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن پےدرپے ناکامیوں کے باوجو غفلت میں سورہی ہے، کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینےکی اخلاقی جرأت ہرگز نہیں، اکتیس دسمبر آئےگی اور گزر جائے گی، استعفے جیبوں میں رہ جائیں گے، یہ ٹولہ جانتا ہے کہ استعفے دیئےتو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عاقبت نا اندیش پی ڈی ایم کو تاریخیں دینے کی عادت پڑچکی ہے، شور و غوغا کرنے والے قوم پر رحم کریں اور منفی سیاست ترک کردیں۔

 
 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34uA1Jj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times