Friday, November 27, 2020

شمیم اختر کی میت لندن سے جاتی امرا پہنچا دی گئی

شمیم اختر کی میت لندن سے جاتی امرا پہنچا دی گئی

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے جاتی امرا پہنچا دی گئی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بیگم شمیم اختر کی میت ائرپورٹ پر وصول کی۔ جس کے بعد میت کو جاتی امرا پہنچایا گیا۔

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی۔

بیگم شمیم اختر 22 نومبر کو لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔

مریم اورنگزیب کے مطابق مرحومہ بیگم شمیم اختر کی تجہیز و تکفین کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

لندن سے روانگی سے قبل نواز شریف اور شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی گئی تھی اور وہاں سے میت پاکستان روانگی کے لیے ایمبولینس کے ذریعے ایئر پورٹ روانہ کی گئی۔

لندن میں کورونا لاک ڈاؤن قوانین کے تحت 30 افراد کو نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔ نماز جنازہ میں نوازشریف، اسحاق ڈار، حسن نواز، حسین نواز، سلمان شہباز اور علی ڈار، علی عمران سمیت خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔

شریف خاندان کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اخترکی میت برٹش ایئرویزکی پروازبی اے 0259 سے لاہورکے لیے روانہ کی گئی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fPb6Ez

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times