
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کراچی سی ویو پر گندگی دیکھ کر پھٹ پڑے۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اپنی ویڈیو میں کہا کہ مجھے کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا تھا ہفتے کے پہلے روز سی ویو پر مزہ آئے گا لیکن میں نے اپنی بیوی کو سی وی ویو پر لا کر بہت بڑی غلطی کر دی۔
We need to stop pretending this is ok because it’s not! pic.twitter.com/obPZhP44Vd
— Wasim Akram (@wasimakramlive) October 5, 2020
وسیم اکرم نے کہا کہ ہمیں کسی پر الزام نہیں لگانا ہے اس تمام صورتحال کے ہم سب ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ پوری دنیا کو کہتی ہے کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے اور لوگ خوبصورت ہیں لیکن یہ بات بھی مانیں کہ لوگ گندے بھی ہیں۔ یہ بات بھی مانیں۔ جنہیں سوشل میڈیا پر نصیحتیں کرنے کا شوق ہے وہ اب نصیحت کریں کہ ان لوگوں کا مائنڈ سیٹ کیسے تبدیل کریں۔
سابق کپتان نے کہا کہ لوگ جو گندگی سمندر میں ڈالتے ہیں وہ ساحل پر آ جاتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3iB341H
0 comments: