Wednesday, October 14, 2020

شہر قائد میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، نوجواں جاں بحق

شہر قائد میں موٹر سائیکل سوارون کی فائرنگ، نوجواں جاں بحق

پرانی سبزی منڈی کے قریب موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا، ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرانی سبزی منڈی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دشمنی یا ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ لگتا ہے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت انس اور زخمی کی جواد کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ موٹرسائیکل سواروں نے کی جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے، جن تلاش جاری ہے، واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان انس کو5گولیاں ماری گئیں، ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے فائرنگ سے زخمی نوجوان جواد کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔
زخمی جواد کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم موٹرسائیکل پر سوار تھا، اس موٹرسائیکل پرایک خاتون بھی سوار تھی، اسی خاتون کی نشاندہی پر مسلح شخص نے فائرنگ کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے جاں بحق نوجوان انس کے ورثا سے رابطہ ہوا ہے، مقتول انس نیوکراچی سیکٹر11ڈی کارہائشی تھا، مقتول طارق روڈ پر کارالیکٹریشن کا کام کرتا تھا۔

مقتول کے ورثا کے مطابق انس نے آج دن میں اپنے بھائی کو میسج میں پریشانی کا اظہار کیا تھا، انس نے بھائی سے کہا کہ آج ہوسکتا ہے مجھے تمہاری ضرورت پڑے۔

پولیس کے مطابق زخمی جواد بھی الیکٹریشن ہے،دونوں ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار تھے، مقتول کے ورثا سے مشاورت کے بعد واردات کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/340QNQt

0 comments:

Popular Posts Khyber Times