Wednesday, October 14, 2020

بھارت نے کشمیریوں کو 15 ماہ سے محصور کر رکھا ہے، شاہ محمود قریشی

 بھارت نے کشمیریوں کو 15 ماہ سے محصور کر رکھا ہے، شاہ محمود قریشی

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کونسل میں کشمیر کے لیے آواز بلند کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو بے پناہ چیلنجز درپیش ہیں اور ہم انسانی حقوق کونسل میں بھی کشمیر کے لیے آواز بلند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کا پابند ہے جبکہ دنیا میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔ پاکستان کا انسانی حقوق کونسل کا رکن بننا بڑی کامیابی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں اور وہاں کے لوگوں کو بے دردی سے کچلا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو 15 ماہ سے محصور کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھاری اکثریت سے آئندہ تین سال کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا ہے۔ پاکستان نے 191 میں سے 169 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں ریکارڈ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے ایشیا پیسفک ریجن میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کشمیر میں مذہبی آزادی نہ ہونے کا نوٹس لے، پاکستان

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس ریکارڈ ساز کامیابی پر کہنا تھا کہ پاکستان کو اتنی کثیرتعداد میں ووٹوں کا ملنا پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ قریشی کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ عالمی فورمز پرانسانی حقوق کی پاسداری کے لیےآواز بلند کی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33Wg8e3

0 comments:

Popular Posts Khyber Times