Friday, October 2, 2020

جھگڑا کرنے کے الزام، مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی اور بیٹے گرفتار

جھگڑا کرنے کے الزام، مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی اور بیٹے گرفتار

شہر قائد میں جھگڑا کرنے کے الزام میں پولیس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا ہے۔

علاقہ پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ درج مقدمہ میں قتل کی دھمکیاں اور کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کے بیٹوں کا ایک شہری کے ساتھ جھگڑے کی اطلاع پر دونوں فریقین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پی ایم ایل (ن) کے ٹکٹ پر سینیٹر رہنے والے لیگی رہنما اور ممتاز قانون دان نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ بیٹوں کی گاڑی سے موٹر سائیکل کی ٹکر ہونے پر شہری سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔

نہال ہاشمی کا الزام ہے کہ وہ جھگڑے کی اطلاع ملنے پر جب تھانے پہنچے تو پولیس نے انہیں بھی حوالات میں بند کردیا ہے۔
علاقہ پولیس نے اس ضمن میں الزام عائد کیا ہے کہ نہال ہاشمی کے بیٹوں سمیت دوسرے فریق کو بھی جھگڑے کی وجہ سے گرفتار کیا تھا لیکن نہال ہاشمی نے تھانے پہنچ کر بدتمیزی کی تو انہیں بھی حراست میں لے لیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33neEtc

0 comments:

Popular Posts Khyber Times