شہر قائد کے ضلع ملیر میں 44 گھروں کے اطراف مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ملیر کے مختلف علاقوں سے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے 330 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ملیر کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شہری اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں البتہ گھر کے کسی بھی ایک شخص کو ضروری خریداری کے لیے باہر جانے کی اجازت ہو گی۔
مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لیے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں کریانہ اور میڈیکل اسٹورز کے علاوہ دیگر تمام کاروبار بند رہے گا۔
نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت نہیں ہو گی اور سماجی تقاریب کے انعقاد پر بھی پابندی ہو گی۔ متاثرہ علاقوں میں صنعتی یونٹس بند رہیں گے۔
مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کا دورانیہ 16 اکتوبر 2020 تک ہو گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36paDq5
0 comments: