Friday, October 2, 2020

سعودی ایوی ایشن کا کورونا سے متعلق نئے سفری پالیسی کا اعلان

سعودی ایوی ایشن کا کورونا سے متعلق نئے سفری پالیسی کا اعلان

پاکستان سمیت دیگر ممالک سے سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے کورونا سے متعلق نئے سفری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا، جس میں مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کرونا کا منفی ٹیسٹ دکھانا لازم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ایوی ایشن نے کورونا سے متعلق نئے سفری پالیسی کا اعلان کر دیا ، جس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک سے سعودی عرب آنے والی پروازوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب آنے والے مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کرونا کا منفی ٹیسٹ دکھانا لازم ہوگا جبکہ آٹھ سال سے زائد عمر کے تمام نان سعودی مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کا کورونا منفی ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا لازمی ہو گا۔

یاد رہے سعودی عرب نے اتوار 4 اکتوبر 17 صفر 1442ھ سے عمرہ اور زیارت کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے ، عمرہ مرحلہ وار بحال کیا جائے گا، اندرون مملکت سے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں مسجد الحرام انتظامیہ عمرہ زائرین اور نماز کے لیے مسجد الحرام آنے والوں کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ عبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام میں ایڈوانسڈ تھرمل کیمرے نصب کرائے ہیں، یہ کام حرم مکی میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3l74cvY

0 comments:

Popular Posts Khyber Times