Friday, October 2, 2020

آذربائیجان میں آرمینا کے خلاف پاکستانی فوج کے لڑنے کی رپورٹس بے بنیاد ہیں، دفترخارجہ

آذربائیجان میں آرمینا کے خلاف پاکستانی فوج کے لڑنے کی رپورٹس بے بنیاد ہیں، دفترخارجہ

پاکستان نے آذربائیجان میں آرمینیا کے خلاف پاک فوج کے لڑنے کی رپورٹس رد کر دی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ناگارنو کاراباخ کے خطے میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر سخت تشویش کا شکار ہے۔ خطے میں امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے بچنے کے لیے آرمینیا کو اپنی کارروائی روکنا ہوگی۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ آذربائیجان میں آرمینا کے خلاف پاکستانی فوج کے لڑنے کی رپورٹس بے بنیاد اور قیاس آرائی پر مبنی ہیں۔ ایسی رپورٹس اور اطلاعات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

دفترخارجہ نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی شہری آبادی پر آرمینیائی فوج کی جانب سے گولہ باری قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے پاکستان ناگورونو کاراباخ کے حوالے سے آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔ خطے میں امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے بچنے کے لیے آرمینیا کو اپنی کارروائی روکنا ہوگی۔

دفترخارجہ نے کہا کہ ناگورونو کاراباخ پر آذربائیجان کا موقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قراردادوں کے مطابق ہے۔

خیال رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جھڑپیں چھٹے روز میں داخل ہو چکی ہیں اور دونوں اطراف سے ایک سو تیس سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آذربائیجان نے مقبوضہ علاقوں میں قابض آرمنین افواج پر شیلنگ تیز کر دی ہے۔ امریکہ، روس اور فرانس نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ دونوں ممالک عالمی برادری کی جنگ بندی کی درخواست مسترد کر چکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Go0RcJ

0 comments:

Popular Posts Khyber Times