Wednesday, October 14, 2020

جوبائیڈن غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی قرار دینا چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

جوبائیڈن غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی قرار دینا چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کی پالیسی ملک کو تباہ کر کے رکھ دے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی قرار دینا چاہتے ہیں اور جوبائیڈن کی پالیسی ملک کو تباہ کر کے رکھ دے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈرگ کمپنیز مجھ سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں اور یہ انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد ایک بار پھر اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کو دنیا کی فضول جنگوں سے باہر نکالیں گے۔

امریکہ میں الیکشن مہم کے دوران ریلی سے انتخاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال کی نسبت اس بار بڑی کامیابی ملے گی کیوں کہ ہم 2016کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کامظاہرہ کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہمیں کورونا سے مکمل صحت یاب ہو چکا ہوں اور بہت زیادہ طاقت ور محسوس کررہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ انتخابات امریکی تاریخ کے سب سے اہم انتخابات ہیں۔

خیال رہے کہ نومبر میں امریکہ میں انتخابات ہوں گے اور جوبائیڈن صدر ٹرمپ کیلئے سخت حریف ثابت ہو رہے ہیں۔ صدارتی انتخابات سے پہلے ہونے والے پولز سروے کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2It5VO5

0 comments:

Popular Posts Khyber Times