Monday, September 28, 2020

حکومت فی الفور شہباز شریف کو رہا کرے، بلاول بھٹو

حکومت فی الفور شہباز شریف کو رہا کرے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نیب کی جانب سے شہبازشریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاست دانوں کو گرفتار کرنا عمران خان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ حکومت فی الفور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو رہا کرے۔ عمران خان نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرنا بند کریں۔

مزید پڑھیں: نیب نیازی گٹھ جوڑ دو سال سے ہر مخالف کی آواز کو بند رکھنا چاہتا ہے، مریم اورنگزیب

 

قبل ازیں ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا نیب نے بے نامی درخواست پر گرفتار کیا۔اے پی سی کے بعد انتقامی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے اور شہبازشریف کو عمران خان کے حکم پر گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بھی شہبازشریف پر نیب ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کرسکا لیکن ہم عدالت کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔

ہمیں گرفتاری سے ڈر یا خوف نہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم گھبرانے والے نہیں کیونکہ ہمارا قائد نوازشریف ہیں۔ شہبازشریف کے گرفتاری کے بعد ن لیگ اپنے مستقبل کے منصوبوں کو دیکھے گی۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3j5hJDz

0 comments:

Popular Posts Khyber Times