Monday, September 28, 2020

نیب نیازی گٹھ جوڑ دو سال سے ہر مخالف کی آواز کو بند رکھنا چاہتا ہے، مریم اورنگزیب

نیب نیازی گٹھ جوڑ دو سال سے ہر مخالف کی آواز کو بند رکھنا چاہتا ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے حکم پر آج نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی ترجمان نے کہا کہ پچھلے دو سال سے پاکستان کے عوام یہ تماشا دیکھ رہے ہیں کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ دو سال سے ہر مخالف کی آواز کو بند رکھنا چاہتا ہے، آج شہباز شریف کو ایک بے نامی درخواست پر جس کی کوئی ولدیت نہیں ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ 58والیومز پر مشتمل جو دستاویزات ہیں، اس میں ایک جگہ بھی شہباز شریف کا نام نہیں لیکن 2018 کے الیکشن کی طرح گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس طرح 2018 کے الیکشن میں آر ٹی ایس کو بٹھایا تھا، اسی طرح لوکل گورنمنٹ الیکشنز میں دھاندلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر کو شہباز شریف کو نیب نیازی گٹھ جوڑ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ میں واضح طور پر دوٹوک الفاظ میں کہنا چاہتی ہوں کہ عمران خان کے حکم پر آج نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کیا ہے کیونکہ یہ مثال بنانا چاہتے ہیں ان لوگوں کی جنہوں نے پاکستان کے عوام کی خدمت کی، یہ نقصان پہنچانا چاہتے ہیں پاکستان کے آئین کو، ان لوگوں کو جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، اس جماعت کو جس نے پاکستان کی اکائیوں کو آپس میں ملایا، اس جماعت کو جنہوں نے پاکستان کے عوام کا خوشحال کیا۔

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان نے مزید کہا کہ وہ لوگ جو نااہل، نالائق، چور، کرپٹ اور سازشی ہیں، جن کی 23 فارن فنڈنگ کا کوئی جواب نہیں پوچھتا کہ 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس سے، بے نامی اور غیرقانونی اکاؤنٹس سے ملک میں پیسے آئے لیکن چھ سال گزرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں پوچھتا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GdI6bR

0 comments:

Popular Posts Khyber Times