Tuesday, September 1, 2020

کراچی میں ندی نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع

کراچی میں ندی نالوں اور سرکاری املاک پر قائم تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا۔
کراچی میں ندی نالوں اور سرکاری املاک پر قائم تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن تین مقامات پر بیک وقت شروع کیا گیا ہے، دو آپریشن کیفے پیالہ سے تین ہٹی تک جب کہ ایک آپریشن نیو کراچی نالے پر کیا جائے گا۔

آپریشن کے دوران گجر نالے کے 3، لیاری ندی کے 2، اورنگی نالے کے 3، ملیر ندی میں 2 اور محمود آباد نالے کے اطراف 2 مقامات پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے، ندی نالوں کے دونوں طرف 30 فٹ کی جگہ کلیئر کی جائے گی۔

تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہونے والے آپریشن کے دوران پاک فوج اور رینجرز کی ٹیمیں بھی شامل ہیں جب کہ پولیس کی نفری، سوئی گیس اور کے الیکٹرک کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں۔

ڈی سی سینٹرل نے صبح سات بجے تک گھر خالی کرانے کا اعلان کیا جس کے خلاف علاقے کے افراد نے مظاہرہ کیا اور ناظم آباد اور لیاقت آباد کے درمیان ٹریفک معطل کر دی۔

پولیس اور سندھ حکومت نے بعد میں واضح کیا کہ آپریشن رہائشی نہیں کمرشل تجاوزات کے خلاف کیا جائے گا جس پر مظاہرین منتشر ہوئے اور ٹریفک بحال کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gVbD6F

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times