Saturday, September 12, 2020

موٹروے زیادتی کیس میں خاتون کے اہلخانہ نے فی الوقت بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت کرلی

خاتون کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت ایسی نہیں کہ وہ بیان ریکارڈ کراسکیں

موٹروے پر زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے رابطہ کیا تاہم خاتون کے اہلخانہ نے فی الوقت بیان ریکارڈ کرانے سے معذرت کرلی۔

ذرائع نے بتایا کہ خاتون کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت ایسی نہیں کہ وہ بیان ریکارڈ کراسکیں۔

ذرائع کے مطابق خاتون کے اہلخانہ کے انکار کے بعد پولیس تاحال متاثرہ خاتون کا بیان حاصل نہیں کرسکی ہے۔

فوکل پرسن ایس ایس پی ذیشان اصغر کا کہنا ہےکہ خاتون کی حالت کو سمجھ سکتے ہیں، متاثرہ خاتون کا بیان اس وقت قلمبند کریں گے جب ان کے لیے ممکن ہو گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bRGfVT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times