Friday, September 11, 2020

آئی جی پنجاب نے موٹروے زیادتی کیس میں فی الحال کسی ملزم کی گرفتاری کی تردید کردی

آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب نے موٹروے زیادتی کیس میں فی الحال کسی ملزم کی گرفتاری کی تردید کردی۔

پنجاب پولیس کے سربراہ انعام غنی نے کیس میں ملزم کی گرفتاری سے متعلق مختلف ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو غلط قرار دیا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ملزمان اور خاتون کی شیئر کی جانے والی تصاویربھی جعلی ہیں، کیس میں اب تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا ہے۔

انعام غنی کا کہنا تھا کہ کیس کی تفتیش کو خود مانیٹر کر رہا ہوں،کسی کامیابی پر میڈیا کو خود آگاہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی غیر تصدیق شدہ خبریں کیس پر اثرانداز ہوتی ہیں اور عوام کے لیے بھی گمراہ کن ہیں، میری میڈیا کے نمائندوں سے گزارش ہے کہ وہ تصدیق کے بغیر کوئی خبر نہ چلائیں جب کہ عوام سے بھی گزارش ہے کہ ہم پر اعتماد رکھیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہم جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر دیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33lp6QL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times