Sunday, September 27, 2020

عمران خان کے کامیاب وژن کی گواہی اعداد و شمار دے رہے ہیں: شبلی فراز

شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کامیاب وژن کی گواہی اعداد و شمار دے رہے ہیں، کرونا وائرس سے لے کر عام آدمی کی صحت، روزگار اور کاروبار کی بحالی تک حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کرونا وائرس وبا کے حوالے سے اپوزیشن کے الزامات اور خدشات کو وقت نے غلط ثابت کر دکھایا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کٹھن حالات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانا وزیر اعظم عمران خان کی حقیقی پہچان ہے، کرونا وائرس سے لے کر عام آدمی کی صحت، روزگار اور کاروبار کی بحالی تک حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کامیاب وژن کی گواہی اعداد و شمار دے رہے ہیں، پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد 98 ہزار 864 جبکہ سندھ میں 1 لاکھ 35 ہزار 246 ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 2 ہزار 229 اور سندھ میں کرونا وائرس سے 2 ہزار 477 اموات ہوئیں۔ خیبر پختونخواہ میں 37 ہزار 525 کیسز اور 12 سو 58 اموات ہوئیں۔ اسلام آباد میں 16 ہزار 324 کیسز اور 181 اموات ہوئیں۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 457 ہوگئی جبکہ مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 275 ہوچکی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 205 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ 95 ہزار 613 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3mXnl4X

0 comments:

Popular Posts Khyber Times