Sunday, September 6, 2020

پی آئی اے میں کروڑوں روپے کا فراڈ، انجینئر برطرف

قومی ایئرلائن
قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے احتساب کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ میں ملوث پی آئی اے انجینئر کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

پی آئی اے کے انجینئر عامر ذوالفقار کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے پر برطرف کیا گیا۔

اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ برطرف ہونے والے عامر ذوالفقار پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کراچی میں تعینات تھے، اُن پر الزام ہے کہ انہوں نے تربیتی کورس کے نام پر 28 ملازمین سے کروڑوں روپے کی رقم بطور رشوت وصول کی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازمین نے تربیت میں عدم فراہمی پر انتظامیہ کو ان کی شکایت کی جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے انجینئر عامر ذوالفقار کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا اور ملوث ہونے پر انہیں ملازمت سے برطرف کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن میں ملازمین کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، اس ضمن میں جعلی ڈگریاں رکھنے والے متعدد پائلٹس کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں جبکہ انہیں ملازمت سے بھی برطرف کیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3i9CKwy

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times