Sunday, September 6, 2020

ٹرمپ کی حمایت میں پریڈ کے دوران کئی کشتیاں ڈوب گئیں

ٹیکساس میں امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت میں پریڈ کے دوران کئی کشتیاں ڈوب گئیں
امریکی ریاست ٹیکساس کی جھیل پر ٹرمپ کی حمایت میں پریڈ کے دوران کئی کشتیاں ڈوب گئیں۔

امریکی صدر کے حامیوں نے ٹیکساس کی جھیل پر ریوس ٹرمپ بوٹ پریڈ کا اہتمام کیا گیا، حکام کے مطابق کشتیوں کے ایک ساتھ مل کر آگے بڑھنے سے حادثہ پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق چار کشتیاں ڈوب گئیں ، لوگوں کو پانی سے ریسکیو کرنا پڑا، ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔

پریڈ کے آرگنائزر کا کہنا ہے جھیل پر غیر معمولی تعداد میں کشتیاں تھیں ، جب وہ سب ایک ہی وقت میں چلنے لگیں تو اس سے تیز لہریں پیدا ہوئیں۔ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ، فیس بک پر اس ایونٹ کے پیج پر کشتیوں کو سولہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانے کا کہا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات آسٹن کے مطابق پریڈ کے وقت علاقے میں کوئی طوفان نہیں تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/330U14B

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times