
یورپی مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کے امن کیلئے ایک اور بڑا دن ہے ، مسلم اکثریتی کوسوو اور اسرائیل تعلقات معمول پر لانے اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے رضامند ہوگئے ہیں۔
Another great day for peace with Middle East – Muslim-majority Kosovo and Israel have agreed to normalize ties and establish diplomatic relations. Well-done! More Islamic and Arab nations will follow soon!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 4, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں مزید مسلم اور عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے۔
ترک میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی زیر صدارت اجلاس میں کوسوو نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان جلد سفارتی تعلقات قائم ہو جائیں گے۔
Congratulations to @predsednikrs Vucic for announcing the move of Serbia’s Embassy to Jerusalem by July. It is a brave and historic move!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 4, 2020
اس کے علاوہ یورپی ملک سربیا نے بھی اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے اور اگلے سال جولائی تک سربیا کا سفارتخانہ وہاں منتقل کردیا جائے گا۔
اس اعلان کے بعد سربیا پہلا یورپی ملک بن گیا ہے جس نے اپنا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ اس اعلان پر بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب امریکا نے کوسوو اور سربیا کے درمیان بھی معاہدہ کرادیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات معمول پر لانے کیلئے معاہدہ کیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں نے صدر ٹرمپ کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
Another day everyone thought would be impossible! Congratulations to @predsednikrs Vucic of Serbia and PM @Avdullah Hoti of Kosovo on committing to #EconomicNormalization! This is a major step forward...
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 4, 2020
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل کو تسلیم کیا تھااور اب دونوں ملکوں کے درمیان پروازیں بھی چل رہی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2R0yhjK
0 comments: