Sunday, September 6, 2020

وزیر اعظم نے بچوں کی غذائی ضروریات کی کمی اور علاج معالجے کی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے نوٹس

وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان کے کراچی میں بچوں کی غذائی ضروریات کی کمی اور علاج معالجے کی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے نوٹس لیا ہے۔

وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی وساطت سے غذائی کمی کے شکار بچوں اور ان کے والدین کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات کی، والدین نے بچوں کے حوالے سے درپیش علاج کی سہولیات کے فقدان کے بارے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ اس ضمن میں فیصل واوڈا کے 165 بچوں کی کفالت لینے پر والدین نے شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں بچوں کی غذائی ضروریات کی کمی اور علاج معالجے کی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ ان خصوصی بچوں کو اسپتالوں میں خصوصی توجہ دی جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/320BVR0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times