
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے دنیا بھر کے لیے مسافر بحری جہاز چلانے کی منظوری دے دی ہے۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ؤعلی زیدی نے کہا کہ سمندری سرحد مسافروں کے لیے کھل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحری معیشت کی بہتری کے لیے وفاقی کابینہ نے منظوری دی ہے۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلوں کے متعلق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے بتایا تھا کہ زائرین کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے عون عباس کی مدت ملازمت میں بھی توسیع کی منطوری دی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/334aKUs
0 comments: