Tuesday, September 8, 2020

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم مگر گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم رہے گا
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج موسم خشک رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مالاکنڈ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر، چترال اور کرم ایجنسی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ روز منگل کو بھی ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بعض مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش نور پور تھل میں 46 ملی میٹر بارش ہوئی۔

منگل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ، پڈعیدن اور سبی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/338ZWo9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times