ملک کے مختلف یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اورگھی غائب ہوگیا۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور گھی کی قلت کے باعث عوام اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں یہ اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں۔
یوٹیلٹی اسٹورز حکام کا کہنا ہےکہ اوپن مارکیٹ میں چینی،آٹا اور گھی مہنگا ہے اور یوٹیلٹی اسٹورز پر یہ اشیا سستی ہونے کی وجہ سے ان کی دستیابی میں مشکلات ہیں لہٰذا ان اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کیلئےاقدامات کررہے ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ بلیک میں فروخت کے باعث بھی اسٹورز پر دستیابی کا مسئلہ درپیش آتا ہے۔
حکام کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو، پیکج کے تحت آٹےکے 20کلو تھیلے کی قیمت 800 روپے اور پیکج کے تحت گھی کی فی کلو قیمت 170 روپے ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3iaGPzt
0 comments: