Tuesday, September 1, 2020

جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکزی ملزم انور مجید کی ضمانت منظور

 جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکزی ملزم انور مجید
سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکزی ملزم انور مجید کی ضمانت منظور کرلی۔

اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کی گئی ہے تاہم عدالت عظمیٰ نے ان کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے انور مجید کو پاسپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہےکہ 15 اگست 2018 کو اس وقت کے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے انور مجید اور ان کے صاحبزادے اے جی مجید کی ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا مسترد کردی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے انہیں کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

جعلی اکاؤنٹس و منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بھی گرفتار ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32M0Qa5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times