
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاس سرینڈر کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں بچا، اگر نواز شریف کو اپنی سیاست بچانی ہے تو انہیں 10 ستمبر کو واپس آنا ہو گا۔
شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کی پارٹی کا ڈاؤن فال شروع ہو گیا ہے، پیشی کے موقع پر شہباز شریف کی پارٹی کا کوئی رہنما عدالت نہیں آیا۔
وزیراعظم کے دورہ کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بڑا پیکج لے کر کراچی جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورہ کراچی سے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں رنجشیں کم ہو سکتی ہیں، اگر سندھ اور وفاقی حکومت ایک نکتے پر پہنچ جاتے ہیں تو پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے قریب آنے کا موقع ضائع نہیں کرے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YYNvtR
0 comments: