Saturday, September 12, 2020

اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس: پیغام پاکستان پرتمام مکاتب فکر کا اتفاق ہے، عمل ہوناچاہیے

اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس: پیغام پاکستان پرتمام مکاتب فکر کا اتفاق ہے، عمل ہوناچاہیے

اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد، علمائے کرام و مقررین نے انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک اس وقت محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے،اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے، پیغام پاکستان پر تمام مکاتب فکر کا اتفاق ہے۔

علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ ریاض حسین نجفی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی، ممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی اور علامہ راجا ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے سازشوں کا مقابلہ کریں گے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےعلامہ سید محمد تقی نقوی،علامہ ملک اعجاز حسین نجفی، علامہ محمد امین شہیدی، علامہ عارف حسین واحدی و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ استعمار عالم اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، اس فتنہ کو کچلنے کے لیے ہم سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

علماء و ذاکرین کانفرنس کی متفقہ قرارداد میں کہا گیا کہ شر پسند عناصر کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عزاداری کی راہ میں کسی روکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، تحفظ بنیاد اسلام بل کو مسترد کرتے ہیں، گستاخانہ خاکوں کی بھرپور مذمت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33nuHWG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times