Wednesday, September 16, 2020

این ایس ایز اجلاس میں بھارت نے پاکستان کے نقشے پر اعتراض اٹھایا جسے مسترد کر دیا: وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے رويے سے ہر فورم پر اپنی ساکھ کھو رہا ہے، لداخ پر چین نے بھارت کو بارہا گفتگو سے معاملات سلجھانے کی پیشکش کی، بھارت نے وہاں بھی جارحیت کا راستہ اختیار کیا اور سبکی اٹھانی پڑی، چين نے بھارت کو جارحيت پر جواب دیا۔

ایس سی او اجلاس میں بھارت کے بلاجواز اعتراض پر وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے فورم پر دو طرفہ معاملات کو نہیں اٹھایا جاسکتا، دو طرفہ معاملات کے لیے سائیڈ لائن ملاقاتیں طے ہوتی ہیں، ہم نے ایس سی او کے قواعد کی پاسداری کی۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ بھارت نے قاعدے کی خلاف ورزی کی، دو طرفہ معاملے پر اعتراض اٹھایا، کل شنگھائی تعاون تنظیم کے این ایس ایز کا اجلاس تھا، بھارت نے پاکستان کے نقشے پر اعتراض اٹھایا جسے مسترد کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت کو اپنے اقدام پر ندامت اٹھانا پڑی، کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں، روس نے میزبان کی حیثیت سے بھی بھارت کا نقطہ نظر تسليم نہیں کیا۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے مشیرسلامتی نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا، بھارت کی جارحانہ حکمت عملی کو چين نے تسليم نہيں کيا، چين نے بھارت کو جارحيت پر جواب دیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3mqCmMB

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times