Thursday, September 3, 2020

جرمنی: خاتون نے 5 بچوں کو قتل کر کے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی

 خاتون نے اپنے 5 بچوں کو قتل کر کے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی
جرمنی کے شہر زولنگن میں خاتون نے اپنے 5 بچوں کو قتل کر کے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی۔

خاتون تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہیں۔ پولیس کے مطابق خاتون نے 5 بچوں کو قتل کر کے 11 سالہ بیٹے کے ساتھ گھر سے نکل کر ٹرین کے آگے چھلانگ لگائی۔

قتل ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سے 8 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کو واقعے کی اطلاع بچوں کی نانی نے دی۔

11 سالہ بچہ اپنی نانی کے پاس موجود ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gY3ZZs

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times