Tuesday, August 4, 2020

احتساب عدالت: نوازشریف کی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

غیرقانونی پلاٹس الاٹ کرنے سے متعلق ریفرنس پر سماعت
لاہوراحتساب عدالت نےغیرقانونی پلاٹس الاٹ کرنے سے متعلق ریفرنس میں نوازشریف کے پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

غیرقانونی پلاٹس الاٹ کرنے سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوئی، نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ نواز شریف نے من پسند فرد کو نوازنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

نواز شریف نے بادشاہی طرزحکمرانی سے قانون کی دھجیاں اڑا دیں، نواز شریف کے اقدامات سے سڑکیں اورگلیاں تک من پسند فرد کو سونپ دی گئیں۔ عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3id98Or

0 comments:

Popular Posts Khyber Times