امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ انتقال کر گئے، وہ کئی ماہ سے علیل تھے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ کی انتقال کے وقت عمر 72 برس تھی۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے رابرٹ ٹرمپ کی بیماری کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ صدرِ امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر 74 سال ہے، ان کے ایک بڑے بھائی فریڈ ٹرمپ جونیئر 1983ء میں انتقال کر چکے ہیں۔
امریکی صدر کی 2 بڑی بہنیں حیات ہیں جن میں میریان ٹرمپ بیری کی عمر 83 سال جبکہ الزبتھ ٹرمپ گراؤ کی عمر 78 سال ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PYCBPP
0 comments: