Saturday, August 15, 2020

قومی ایئرلائن کی پیرس کے لیے متبادل ذرائع سے پروازیں بحال

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پیرس کے لیے متبادل ذرائع سے پروازیں بحال کردیں ہیں
قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پیرس کے لیے متبادل ذرائع سے پروازیں بحال کردیں۔

پی آئی اے نے یورپی ایئرسیفٹی کی جانب سے پابندی کے باعث پیرس کے لیے متبادل آپریشن بحال کردیا، یوم آزادی تقریبات کی مناسبت سے پروازوں کی بحالی برطانیہ، یورپ سے شروع ہوئی تھی۔

پی آئی اے کی پہلی پرواز پیرس سے اسلام آباد کے لیے 260 مسافروں کو لے کر روانہ ہوگئی۔

پرواز میں 18 مسافروں نے ایگزیکٹو اکانومی جبکہ 242 مسافروں نے اکانومی کلاس میں سفر کیا، پیرس ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے کنٹری منیجر اور اسٹیشن منیجر نے مسافروں کو رخصت کیا۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سیفٹی ایجنسی کے تحفظات بہت جلد دور کردئیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے متبادل فضائی آپریشن بحال کیا تھا، پی آئی اے کی پہلی پرواز مانچسٹر سے 265 مسافروں کولے کر اسلام آباد روانہ ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ پیرس کے لئے پی آئی اے کی دو خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کیا تھا ، 16 اگست بروزِ اتوار کو اسلام آباد سے پیرس پرواز روانہ ہو گی جبکہ پیرس سے اسلام آباد کی دوسری پرواز 29 اگست اور اسلام آباد سے پیرس 30 اگست کو روانہ ہو گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gZUBVW

0 comments:

Popular Posts Khyber Times