Saturday, August 15, 2020

وفاقی حکومت نے پنشنرز کو بڑی سہولت سے نواز دیا، خوشخبری جانئے

وفاقی حکومت نے پنشنرز کو بڑی سہولت سے نواز دیا ہے
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر سے بزرگوں کو گھر پر پنشن پہنچائی جائے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کھیوڑہ میں ای او بی آئی کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 سال میں پنشن ساڑھے 8 ہزار روپے کردی، پہلی ستمبر سے بزرگوں کو گھر پر جاکر پنشن دیں گے، نجی بینک میں آپ کی پنشن براہ راست آئے گی۔

زلفی بخاری نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے ای او بی آئی کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، 2 ہزار ملازمین والے ادارے دو سو ملازم کو رجسٹرڈ کراتے تھے، ہمارے اپنے ادارے میں کرپٹ عناصر موجود ہیں، ایک ایک کو پکڑیں گے، پچھلے تین ماہ میں 30 ارب روپے جمع کئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی میں انفارمل ایمپلائمنٹ لارہے ہیں، بھٹے کے مزدور اور کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین بھی حقدار ہوں گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پچھلے دو سال میں 13 ہزار افراد جہلم سے بیرون ممالک بھیجے ہیں، اوورسیز ورکرز بھی ای او بی آئی سے استفادہ کرسکیں گے، نئے سسٹم کے تحت ہر ملازم ای او بی آئی میں خود رجسٹرڈ ہوسکے گا، حکومت ورکرز ویلفیئر فیڈریشن کے تحت ملازمین کے گھر بنائے گی۔

بعدازاں زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پنڈ دادن خان سے ای او بی آئی دفتر کے قیام کا وعدہ پورا کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی پنشنرز کو والٹ اکاؤنٹ کی سہولت بھی دی جارہی ہے، والٹ اکاؤنٹ سے ادائیگی، بینک لون پر کریڈٹ کی سہولت ہوگی، والٹ اکاؤنٹ سے مالی لین دین پر بھی کریڈٹ کی سہولت ملے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3479bHA

0 comments:

Popular Posts Khyber Times