سولڈ ویسٹ ایمرجنسی اینڈ ایفی کیسی پراجیکٹ کے ڈائریکٹر زبیر چنا کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ اور ایف ڈبلیو او کی جانب سے کراچی میں نالوں سے کچرا نکالنے کا کام جاری ہے۔
گفتگو میں پراجیکٹ ڈائریکٹر زبیر چنا کا کہنا تھا کہ 3 جولائی سے اب تک 38 نالوں سے 42 لاکھ 75ہزار 30 کیوبک فٹ کچرا نکالا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام 3 جولائی کو شروع کیا تھا۔
3 اگست کو تین نالوں کی صفائی کا کام ایف ڈبلیو او کے سپرد کیا گیا جب میں گجر نالہ، سی بی ایم نالہ اور مواچھ گوٹھ نالے شامل ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں 38 نالوں سے 70 ہزار کیوبک فٹ کچرا نکالا گیا ہے، یہ کچرا سائٹ ایریا اور جام چاکرو میں لینڈ فل سائٹ میں ڈالا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31sfYsn
0 comments: