فاروق ایچ نائیک کی عدم دستیابی کےباعث سماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی گئی۔آصف زرداری نے ریفرنس خارج ہونےکی درخواست پر فیصلےتک فردِجرم کی کارروائی مؤخرکرنےکی استدعا کی ہوئی ہے۔
منگل کوجعلی اکاؤنٹس کیسزکے ٹھٹھہ واٹرسپلائی غیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس کی اہم سماعت ہونا تھی تاہم سابق صدر پرفردِ جرم 7 اگست تک مؤخرکردی گئی۔آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی عدم دستیابی کےباعث سماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی گئی۔احتساب عدالت نےفردجرم کیلئےویڈیولنک انتظام کاحکم دےرکھا تھا۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نےٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں فرد جرم مؤخر کرنے کیلئے پھر احتساب عدالت سے رجوع کیا ہوا ہے۔ گذشتہ روز دورانِ سماعت آصف زرداری کےوکیل اسدعباسی نے نئی درخواست دائر کردی اور کہا کہ ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کررکھی ہے لیکن نیب ٹیم فرد جرم کے لیے ویڈیو لنک انتظامات کیلئے آصف زرداری کی کراچی رہائش گاہ پہنچ گئی۔ سابق صدر کےوکیل نے استدعا کی کہ ریفرنس خارج ہونے کی درخواست پر فیصلے تک فرد جرم کی کارروائی مؤخر کی جائے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gmTkrI
0 comments: