
ہم کسی ایسے فورم کاحصہ کیسےہوسکتے ہیں جو کشمیر میں قتل و غارت پہ آنکھیں بندکرکے خاموش بیٹھی رہے؟
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ اور سینئر ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر قبضے کو ایک سال پورا ہورہا ہے۔
حکومت پاکستان اسلامی سربراہی کونسل کا اجلاس فوری طور پہ بلائے تاکہ بھارت پہ موثر دباؤ ڈالا جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ اگر او آئی سی کے نزدیک کشمیر کا مسئلہ مسلم اُمہ کا مسئلہ نہیں ہے تو ہمیں پھر او آئی سی کی ممبرشپ پہ نظرثانی کرنا ہوگی کیونکہ ہم کسی ایسے فورم کا حصہ کیسے ہوسکتے ہیں جو کشمیر میں قتل و غارت پہ آنکھیں بند کر خاموش بیٹھی رہے؟
احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے وہ شہید جنہوں نے پاکستان کے تحفظ اور ہماری آزادی کیلیے اپنی جانیں قربان کیں۔ اس سے بڑی اور اعلیٰ قربانی کو کوئی مثال نہیں ملتی۔
اس عید قربان پہ ضروری ہے ہم اپنے ان شہیدوں کو یاد رکھیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3i2XbLc
0 comments: