Sunday, August 2, 2020

پولیس اہلکار کی حوالات میں بند قیدی پر فائرنگ مگر کس وجہ سے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

 حوالات میں بند قیدی
تھانہ چوہنگ میں ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے حوالات میں قید ملزم کو زخمی کردیا۔

تھانہ چوہنگ میں ذیشان نامی ملزم کو بجلی چوری کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ حوالات میں موجود ذیشان نے ڈیوٹی پر موجود اہلکار وارث سے سگریٹ کا مطالبہ کیا اور پھر اپنا یہ مطالبہ بار بار دہراتا رہا۔

جس پر طیش میں آکر پولیس اہلکار نے حوالات میں بند ملزم پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کی وجہ سے ملزم زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ملزم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Pk4fGW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times