Sunday, August 30, 2020

ڈیفنس اور کلفٹن کے علاوہ کسی علاقے میں بجلی بند نہیں ہوئی، کے الیکٹرک کا دعویٰ

ڈیفنس اور کلفٹن کے علاوہ کسی علاقوں میں بجلی بند نہیں ہوئی
کے الیکٹرک کے ڈسٹری بیوشن ہیڈ احسن انیس نے دعویٰ کیا ہےکہ ڈیفنس اور کلفٹن کے علاوہ اس وقت بڑے پیمانے پر کسی علاقے میں بجلی بند نہیں۔

ڈیفنس اور کلفٹن کے علاوہ علاقوں میں پانی اتنی دیر جمع نہیں رہا، ڈیفنس کے 4 سے 5 علاقوں میں پانی موجود ہے جب کہ بخاری کمرشل، نشاط کمرشل اور اتحادکمرشل کے علاقوں میں بھی پانی موجود ہے، اس سلسلے میں سی بی سی اور واٹر بورڈ حکام سےرابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیفنس کے6 علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، ان علاقوں میں پانی کی نکاسی کے بعد 6 سے 12 گھنٹوں میں بجلی بحال ہوگی۔

احسن انیس کا کہنا تھا کہ ڈیفنس اور کلفٹن کے علاوہ اس وقت بڑے پیمانے پرکسی علاقے میں بجلی بند نہیں ہے، صارفین بھی کہہ رہےہیں کہ فلیٹس کی بیسمنٹ میں پانی موجودہے لہٰذا نکاسی تک بجلی نہ کھولیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں 27 اگست کو ہونے والی طوفانی بارش نے جہاں شہر میں تباہی پھیلائی وہیں کے الیکٹرک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا جس سے شہر کے بیشتر علاقے 40 گھنٹے تک بجلی سے محروم رہے جب کہ ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں پچھلی 4 روز سے بجلی معطل ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3b9JFmF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times