Sunday, August 30, 2020

سندھ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی 4 سالہ مدت ختم، ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کا حتمی فیصلہ آج متوقع

سندھ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی 4 سالہ مدت اگست میں ختم
سندھ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی 4 سالہ مدت 30 اگست کی شب ختم ہوگئی، سندھ حکومت سینئر بیورو کریٹس کو بطور ایڈمنسٹریٹر لگانے کی خواہاں ہے جس کا حتمی فیصلہ آج متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی نمائندوں کی جگہ ایڈمنسٹریٹرز کے انتخاب میں مشکلات کی شکار ہے۔

سندھ حکومت سینئر بیورو کریٹس کو بطور ایڈمنسٹریٹر لگانے کی خواہاں ہے تاہم سندھ میں بلدیاتی کونسلز سے متعلق حتمی فیصلہ آج پیر کو متوقع ہے جس میں قوی امکان ہے کہ ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کے نوٹی فکیشن آج جاری ہوں گے۔

آئین کے تحت سندھ میں تمام میونسپل کارپوریشنز، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مدت ختم ہوگئی ہے۔ میونسپل کمیٹیز، ڈسڑکٹ کونسلز، ٹاؤن کمیٹیز کی میعاد بھی مکمل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں 20 ہزار کے قریب منتخب بلدیاتی نمائندے ذمہ داریوں سے سبک دوش ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا دو روز قبل بلدیاتی نمائندوں کی مدت 30 اگست کو ختم ہونے سے متعلق بیان بھی آچکا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gJinEO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times