بازار، ریسٹورنٹس اور سیاحتی و تفریحی مقامات کھل گئے، تاہم شہریوں نے احتیاطی تدابیر کو ہوا میں اڑا دیا۔
کراچی کے بیشتر مقامات پر محکمۂ داخلہ کے احکامات کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، فوڈ اسٹریٹ اور ریسٹورنٹس میں رات 10 بجے کے بعد بھی کھانے کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ میں ہوٹل اور ریسٹورنٹس پر ڈائن ان سروس رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات ہیں۔
ملک بھر میں بازار اور شاپنگ مالز کھل گئے، لیکن اس کے ساتھ ہی شہریوں نے احتیاطی تدابیر ہوا میں اُڑا دی ہیں۔
پابندیاں ہٹنے کے پہلے روز مارکیٹوں میں رش لگا رہا، ماسک لگانے والوں کی تعداد بھی انتہائی کم رہی، بڑے ریسٹورنٹس اور فوڈ کورٹس میں میزوں کے درمیان فاصلہ نظر آیا، لیکن ڈھابوں پر کھانے پینے کے شوقینوں نے سب کچھ بُھلا دیا۔
کراچی میں سندھ حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق 10 بجے ریسٹورنٹس بند کرنے تھے لیکن شہر میں موجود فوڈ اسٹریٹس اور ریسٹورنٹس نے پابندیوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی اور رات دیر تک ہوٹلز کھلے رہے۔
ادھر محکمۂ داخلہ سندھ نے وفاق کے برعکس لاک ڈاؤن ختم کرنے کے بجائے اس میں نرمی کی ہے، جس کےتحت سندھ میں کاروباری سرگرمیاں ہفتے میں 6 دن جاری رکھی جاسکیں گی۔
صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک ہوں گے جبکہ ہفتے کے روز رات 9 بجے تک کاروبار کیا جا سکے گا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سینما اور تھیٹرز پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں جبکہ ہوٹلز اور ریسٹورینٹس میں 6 روز 10 بجے جبکہ ہفتے کی رات 11 بجے تک کھانا کھایا جا سکے گا۔
بیوٹی پارلرز، جم اور کھیل کے میدانوں پر عائد پابندیاں بھی اٹھا لی گئی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XNJpEm
0 comments: