Monday, August 10, 2020

پنجاب کے باسی چوبیس گھنٹے رہیں چوکنا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے الرٹ رہنے کا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) اور متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ موسم کی صورت حال کے تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے، نکاسی آب کے لیے وضع کردہ پلان پر ہر صورت عمل ہونا چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ بارش کی صورت میں پانی کا نکاس کم سے کم وقت میں کیا جائے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بارشی پانی کی جلد نکاس میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، شہریوں کو بارش کےدوران مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیے، ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے انتظامات کیے جائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کئی علاقوں میں پانی جمع ہوچکا ہے۔ جبکہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) حکام کے مطابق لاہور میں بارش کے سبب 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے جس کی وجہ سے بجلی کی عارضی بندش رہی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Cki3yc

0 comments:

Popular Posts Khyber Times