
شام میں عرب گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔
دمشق تاریکی میں ڈوب گیا، ہر طرف دھویں کے بادل چھا گئے۔ ملک بھر میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔
شام کے وزیر توانائی نے اسے دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا واقعہ دارالحکومت دمشق کے علاقے میں پیش آیا، دھماکے کے بعد پورے ملک میں گیس کی سپلائی بھی متاثر ہوئی۔
کچھ پاور اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی دوبارہ بحال کردی گئی ہے جبکہ صوبوں میں آہستہ آہستہ بجلی کی فراہمی بحال کی جائے گی۔ وزیرتوانائی کے مطابق ٹیکنیکل ٹیم گیس پائپ لائن کی مرمت میں مصروف ہیں۔
دھماکے سے کوئی ہلاکت یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، شام میں دہشت گردی کے ایسے واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aQTvtg
0 comments: